: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی / پٹنہ،16ستمبر(ایجنسی) بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمی بڑھنے کے ساتھ ہی عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 'من کی بات' پروگرام پر اعتراض کیا ہے۔معلومات کے مطابق، جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس نے نریندر مودی کے 'من کی بات' نامی ریڈیو پروگرام پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بہار میں عظیم اتحاد میں شامل یہ ٹیم اب الیکشن کمیشن سے مل کر اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ رکھیں گے۔ جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ بہار میں انتخابات ختم ہونے تک 'من کی بات' پروگرام پر پابندی لگا دی جائے۔غور ہو کہ مودی آئندہ 20 ستمبر کو ایک بار پھر ریڈیو پر 'من کی بات' کریں گے۔ مودی کے اس پروگرام (من کی بات) کی نشریات پر پابندی لگانے کے لئے بہار میں
عظیم اتحاد کا وفد الیکشن کمیشن سے ملے گا۔جے ڈی یو نے کہا کہ اس پروگرام پر جلد روک لگنا چاہئے۔ جے ڈی یو لیڈر علی انور نے کہا کہ انتخابات ختم ہونے تک کمیشن کو اس پروگرام پر پابندی لگا دینا چاہئے۔وہیں، آر جے ڈی اور کانگریس بھی جے ڈی یو کی اس مانگ کی حمایت میں اتر آئی ہے۔ وہیں کانگریس بھی بہار میں انتخابات ختم ہونے تک وزیر اعظم کی من کی بات پر الیکشن کمیشن سے روک لگانے کا مطالبہ کرے گی۔ تاہم کانگریس کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔وزیر اعظم اگلے اتوار کو صبح 11 بجے ریڈیو پر دل کی بات پروگرام کرنے والے ہیں، توعظیم اتحاد نے الیکشن کمیشن سے بہار انتخابات تک اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات 12 اکتوبر کو ہوگا، جس کے لئے چہارشنبہ کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔